اسلام،  زبدة الفقہ،   کتاب طہارت،


سنت غسل
سنت غسل چار ہیں
١. جمعہ کے دن ان لوگوں کےلئےغسل کرنا سنت ہے جن پر جمعہ فرض ہے
٢. دونوں عیدین کے دن طلوع فجر کے بعد ان لوگوں کو غسل کرنا سنت ہے جن پر عیدیں کی نماز واجب ہے ۔
٣. حج یا عمرہ کے احرام کے لئے احرام باندھنے سے پہلے غسل کرنا ۔
٤. حاجی کو عرفہ کے دن مغدان عرفات مین زوال کے بعد وقوف کے لئےغسل کرنا ۔

مستحب غسل
مستحب غسل بہت ہیں جن میں سے چند یہ ہیں
١. بدن پر نجاست لگ جائےلیکن معلوم نہ ہو کہ کس جگہ لگی ہے ۔
٢. لڑکا یا لڑکی جب عمر کے لحاظ سے پندرہ برس کی عمر کو پہنچ کر بالغ ہو اور اس وقت تک بلوغت کی علامات اس میں نہ پائی جائے ۔
٣. مکہ معظمہ میں داخل ہونےاور طوافِ زیارت کے لئے ۔
٤. عرفہ کی رات یعنی ذی الحجہ کی آٹھویں و نویں تاریخ کی درمیانی شب میں  ٥. مزدلفہ میں ٹھرنے کے لئے دسویں تاریخ کی صبح کو بعد طلوع فجر ۔
٦. کنکریان پھینکنے کے لئے منیٰ میں داخل ہوتے وقت۔اور بقیہ دو دن اور جمروں پر کنکریاں مارنے کے لئے ۔
٧. مدینہ منورہ میں داخل ہونے کے لئے ۔
٨. شب برائت یعنی شعبان کی پندرہویں رات کو ۔
٩. شب قدر کی راتوں میں۔جو شخص سبِ قدر کو دیکہے یعنی اس کو کشف و الہام یا علامات سے معلوم ہو جائے
١٠. سورج گرہن کی نماز کے لئے ۔
١١. چاند گرہن کی نماز کے لئے ۔
١٢. نماز استسقائ کے لئے ۔
١٣. جب مجنون۔مست و بیہوش اچھا ہو جائے ۔
١٤. رفع خوف و دفع مصیبت کی نمازوں کے لئے ۔
١٥. دن کی تاریکی و سخت آندھی کے وقت ۔
١٦. نیا کپڑا پہنتے وقت ۔
١٧. آدمیوں کے مجمع جانے کے لئے ۔
١٨. پچھنے(فصد۔ٹیکا) لگنے کے بعد
١٩. میت کو غسل دینے کے وقت اور غسل دینے کے بعد غسل دینے والے کے لئے ۔
٢٠. اس شخص کے لئے غسل مستحب ہے جس کے قتل کا قصد کیا جائے خواہ جبراً قتل کیا جائے یا قصاص میں یا ظلم سے ۔
٢١. کسی گناہ سے توبہ کے لئے ۔
٢٢. جب کوئی مسلمان ہو جائے اور وہ جنابت میں نہ ہو تو اس کو غسل کرنا ۔ ٢٣. سفر سے واپس وطن پہنچنے پر ۔
٢٤. مجالسِ خیر میں خاضر ہونے کے لئے ۔
٢٥. استحاضہ والی عورت کو جبکہ اس کا استحاضہ دور ہو جائے ۔



پچھلا صفحہ
اگلا صفحہ