اسلام،  زبدة الفقہ،   کتاب الصلوٰة ،


جلسہ و قومہ کی سنتیں

٤٣. ہر جلسہ و قعدہ میں بایاں پائوں بچھا کر اس پر بیٹھنا
٤٤. دائیں پائوں کو اس طرح کھڑا رکھنا کہ اس کی انگلیوں کے سرے قبلہ کی طرف رہیں
٤٥. دونوں ہاتھ رانوں پر رکھنا
٤٦. اور ہاتھوں کی انگلیوں کو اپنی حالت پر چھوڑنا
٤٧. انگلیوں کے کنارے گھٹنوں کے پاس ہونا، گھٹنے کو پکڑنا نہیں چاہئے (عورتیں بائیں سرین پر بیٹھ کر اپنے دونوں پائوں داہنی طرف نکال دیں)
٤٨. تشہد میں اَشہَدُ اَن لَّا اِلَہَ اِلَّا اللّٰہُ پر کلمہ شہادت کی انگلی سے اشارہ کرنا
٤٩. قعدہ اولیٰ کے بعد تیسری رکعت کے لئے اٹھتے وقت گھٹنوں پر ہاتھوں کا زور دے کر اٹھنا، بلا عذر زمین پر ہاتھ رکھ کر نہ اٹھنا جیسے قعدے یا رکعت کے بعد اٹھنا ہو اسی طرح اٹھنا سنت ہے،
٥٠. قعدہ آخرہ میں نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر درود پڑھنا ( درود ابراہیمی پڑھنا افضل ہے)
٥١. قعدہ آخرہ میں درود کے بعد سلام سے پہلے دعا پڑھنا
٥٢. دعا عربی زبان میں ہونا، دعا ایسی ہو جس کا بندوں سے مانگنا محال ہو

سلام کی سنتیں

٥٣. پہلے دائیں طرف پھر بایں طرف سلام پھیرنا،
٥٤. سلام کے وقت منھ کو دائیں اور بائیں طرف پھیرنا اس طرح پر کہ اس کے داہنے رخسار کی سفیدی اس طرف کے پیچھے والے نمازی کو نظر آجائے اور اسی قدر بائیں طرف کو پھرے
٥٥. امام کو دونوں سلام بلند آواز سے کہنا،
٥٦. مگر دوسرے سلام کا پہلے کی نسبت پست آواز سے ہونا،
٥٧. امام کو داہنی طرف کے سلام میں دائیں طرف والے اور بائیں طرف کے سلام میں بائیں طرف والے مقتدیوں اور فرشتوں کی نیت کرنا، مقتدی کو ہر طرف کے سلام میں اس طرف کے مقتدیوں اور فرشتوں کی اور جس طرف امام ہو تواس ط رف کے سلام میں امام کی بھی نیت کرنا اگر مقتدی بالکل امام کے پیچھے ہو تو دونوں سلاموں میں امام کی بھی نیت کرے، منفرد دونوں طرف میں صرف فرشتوں کی نیت کرے،
٥٨. سلام ان لفظوں سے ہونا اَلسَّلَامُ عَلَیکُم وَ رَحمَتُ اللّٰہِ
٥٩. سلام کے بعد دائیں یا بائیں طرف یا مقتدیوں کے سامنے کی طرف پھر کر بیٹھنا جب کہ کوئی مقتدی اس کے سامنے بلا سترہ نماز میں نہ ہو

مقتدی سے متعلق سنتیں

مقتدی سے متعلق سنتیں
٦٠. مقتدی کے تمام ارکان امام کے ساتھ ادا ہونا اسی طرح مقتدی کی تکبیر تحریمہ کا امام کے ساتھ ہونا



پچھلا صفحہ
اگلا صفحہ