Skip to main content
مجذوب

Main navigation

  • القرآن الکریم
  • الحدیث
  • الفقہ
User account menu
  • Log in

Breadcrumb

  1. مرکز
  2. کتاب الصلوٰة
  3. امامت کا بیان

جماعت کی بعض حکمتیں اور فائدے

. ایک نماز پر ستائیس نماز کا ثواب ملنا۔

٢. آپس میں محبت اور اتفاق بڑھنا اور دوسروں کو دیکھ کر عبادت کا شوق اور رغبت پیدا ہونا نیک لوگوں اور کاملوں کے قلبی انوار سے دوسروں کے قلوب اور لطائف کا منور ہونا۔

٣. بزرگ و نیک لوگوں کے ساتھ گناہگاروں کی نماز کا بھی قبول ہو جانا۔

٤. ناواقفوں کو واقفوں سے مسائل پوچھنے میں آسانی ہونا اور اپنی غلطیوں کی اصلاح اور دوسروں کی اچھائی و عمدگی حاصل کرنا پس یہ نماز کی صحت و تکمیل کا بہترین ذریعہ ہے۔

٥. نماز میں خوب دل لگنا۔

٦. ایک دوسرے کے حال کی اطلاع ہونا اور ایک دوسرے کے درد و مصیبت میں شریک ہو سکنا جس سے اخوت و محبت ایمانی میں کمال حاصل ہوتا ہے۔

٧. بے نمازیوں کا پتہ چلنا اور ان میں تبلیغ اور وعظ و نصیحت کا موقع ملنا۔

٨. نزول رحمت و قبولیت کے لئے خاص اثر رکھنا۔

٩. جماعت کے ساتھ نماز ادا کرنا عبادت اور اسلام کی شان اور کلمتہ اللّٰہ کی بلندی اور کفر کی پستی کا ذریعہ ہے۔

١٠. جماعت پر شیطان کا تسلط نہیں ہوتا۔

١١. جماعت کے انتظار کے وقت کا عبادت میں شمار ہونا وغیرہ۔

جماعت کا حکم

١. فرض نمازوں میں جماعت سنتِ موئکدہ اور واجب کے قریب ہے بلکہ بعض کے نزدیک واجب اور بعض کے نزدیک فرض ہے۔

٢. نماز تراویح کے لئے جماعت کل اہلِ محلہ پر سنت کفایہ ہے

٣. رمضان المبارک میں نماز وتر کی جماعت مستحب ہے۔

٤. جمعہ اور عیدین کی نمازوں میں جماعت شرط ہے۔

٥. نماز خسوف ( چاند گہن کی نماز) اور تمام نوافل میں بلاوے اور احتمام کے ساتھ جماعت مکروہِ تحریمی ہے اگر اذان و اقامت و بلانے وغیرہ کے احتمام کے بغیر دو تین آدمی جمع ہو کر مسجد کے کسی گوشہ میں نفل نماز جماعت سے پڑھ لیں تو مکروہ نہیں، چار یا اس سے زیادہ کی جماعت نوافل میں ہر حال میں مکروہِ تحریمی ہے خواہ احتمام ہو یا نہ ہو۔

٦. اگر محلہ کی مسجد میں جماعت سے رہ گیا تو اس کو کسی دوسری مسجد میں جماعت کے لئے جانا واجب نہیں البتہ مستحب ہے جبکہ اپنی مسجد میں داخل نہ ہوا ہو، اگر اپنی مسجد میں داخل ہو گیا تو وہیں اکیلا پڑھے دوسری جگہ نہ جائے، اگر اپنی مسجد میں داخل ہوا اور اس میں جماعت ہو رہی ہے تو جب تک اس میں کچھ بھی حصہ مل سکے اس میں شامل ہونا چاہئے اس کو دوسری مسجد میں پوری جماعت ملنے کے خیال سے جانا گناہ اور نماز سے منھ پھیرنے کے معنی میں ہے۔

Book traversal links for جماعت کی بعض حکمتیں اور فائدے

  • امامت کا بیان
  • سر ورق
  • ترک جماعت کے عذرات

Book navigation

  • اسلام کا دوسرا رکن نماز ہے
  • اوقات نماز اور اس کے مسائل
  • اذان اور اقامت کا بیان
  • نماز کی شرطوں کا بیان
  • ارکان نماز
  • واجباتِ نماز
  • نماز کی سنتیں
  • نماز کی پوری ترکیب
  • قرآت کا بیان
  • امامت کا بیان
    • جماعت کی بعض حکمتیں اور فائدے
    • ترک جماعت کے عذرات
    • جماعت کے واجب ہونے کی شرطیں
    • شرائط اقتدا
    • جن لوگوں کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہے
    • امامت کا زیادہ حقدار کون ہے
    • امام اور مقتدی کے کھڑا ہونے اور صفوں کی ترتیب کا بیان
    • جماعت ۔ متعلقہ مسائل
    • عورت کے محاذات سے مرد کی نماز فاسد ہونے کے شرائط و مسائل
    • جن چیزوں میں مقتدی کو امام کی متبعت کرنی چاہئے
    • پانچ چیزیں جن میں امام کی متابعت کی جائے
    • چار چیزیں جن میں امام کی متابعت نہ کی جائے
    • مقتدی کی اقسام
    • نو چیزیں جن کو خواہ امام کرے یا نہ کرے مقتدی ان کو ادا کرے
    • مقتدی کی مسائل
    • نماز میں حدث
    • خلیفہ کرنے کا بیان
  • مفسدات نماز کا بیان
  • مکروہاتِ نماز
RSS feed
Powered by Drupal