کنواں ٹھرے ہوئے پانی اور چھوٹے حوض کے حکم میں آتا ہے۔جن چیزوں کے چھوٹے حوض میں واقع ہونے سے اس حوض کا پانی ناپاک ہو جاتا ہے انہی چیزوں کے کنوئیں میں واقع ہونے سے کنوئیں کا پانی ناپاک ہو جاتا ہے لیکن اگر کنوئیں کا محیط ( گولائی) شرعی اڑتالیس گز ہو تو بڑے حوض کےحکم میں ہے مگر ایسا کنواں شازونادر ہی ہوتا ہے۔ چھوٹے کنوئیں کا پانی پاک ہو سکتا ہے بخلاف دوسرے قلیل پانی (چھوٹے حوض وغیرہ) کے کہ وہ پاک نہیں ہوتا ۔جب تک جاری یا کثیر نہ ہو جائے ۔
کنوئیں میں گرنے والی چیزیں تین قسم پر ہیں ۔
١. جن سے کنوئیں کا تمام پانی ناپاک ہو جائے۔
٢. جن سے سارا پانی ناپاک نہیں ہوتا بلکہ تھوڑا پانی نکال دینے سے کنواں ۔پاک ہو جاتا ہے۔
٣. جن سے کنواں بالکل ناپاک نہیں ہوتا ۔